دنیا کی طویل ترین ٹانگوں والی لڑکی، کون ہے اور کہاں ہے؟

دنیا کی سب سے طویل ٹانگوں والی لڑکی نے ایسی ہی جسمانی کیفیت میں مبتلا لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افسردہ نہ ہوں, اپنی طبعی کیفیت کو قبول کریں اور خوش رہنے کی کوشش کریں۔

17 سالہ میسی کیورن کا تعلق ٹیکساس ہے اور پوری دنیا میں وہ لمبی ترین ٹانگوں والی خاتون ہیں۔ اسکول اور کالج میں ان کی اس کیفیت کا مذاق اڑایا جاتا رہا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور حوصلے سے اپنا کام کرتی رہیں۔

میسی کی سیدھی ٹانگ کی لمبائی 134.3 سینٹی میٹر اور بائیں ٹانگ کی لمبائی 135.3 سینٹی میٹر ہے۔ ان کا مجموعی قد 6 فٹ 10 انچ ہے۔ اب یہ حال ہے کہ ان کے لیے پتلون اور لیگنگ آرڈر دے کر تیار کروائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں