بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان ہونے والا دوسرا صدارتی مباحثہ منسوخ

امریکی انتخابات کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان ہونے والا دوسرا صدارتی مباحثہ منسوخ کر دیا گیا، دوسرا صدارتی مباحثہ 15 اکتوبر کو منعقد ہونا تھا۔

امریکہ میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان پندرہ اکتوبر کو ہونے والا دوسرا مباحثہ منسوخ کر دیا گیا ، مباحثہ صدر ٹرمپ کی جانب سے شرکت سے انکار کے باعث منسوخ کیا گیا، تیسرا صدارتی مباحثہ بائیس اکتوبر کو منعقد ہونا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مباحثہ ورچوئیل ہونے کے باعث شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا مباحثہ میں بیٹھ کروقت ضائع نہیں کرسکتا ، مباحثے میں شرکت کیےبجائے ریلی نکالیں گے اور ساتھ ہی الزام لگایا کہ مباحثہ کمیشن جوبائیڈن کو شکست سے بچانے کی کوشش کررہا ہے، جوبائیڈن کو پہلے صدارتی مباحثے میں بھی ہرایا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ کے مخالف امیدوارجو بائیڈن نہ صرف مباحثہ میں شرکت کو تیار ہیں بلکہ انہوں نے مباحثہ کمیشن کی سفارشات پرعمل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

خیال رہے امریکی صدارتی انتخابات میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ متوقع ہے ، امریکا میں ارلی ووٹنگ میں اب تک 40 لاکھ سے زائد افرادووٹ ڈال چکےہیں، 40 لاکھ سے زائد افراد نے ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔

ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی تفصیلات یو ایس الیکشنز پراجیکٹ نے جاری کردیں ، رپورٹ میں صرف 31 ریاستوں میں ڈالے گئے ووٹوں کےاعداد وشمار درج
ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہوگی، اب تک 5 فی صد ڈیموکریٹس اور 2 فی صد ریپبلکنز نے حق رائے دہی استعمال کیا، واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر دھاندلی کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button