بین الاقوامی

امن کا نوبیل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دینے کا فیصلہ

امن کا نوبل انعام رواں سال اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کو ایوارڈ بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پر دیا گیا۔

نوبیل انعام برائے امن 2020ءکا اعلان کر دیا گیا، یہ انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنے نام کرلیا، ڈبلیو ایف پی کو نوبیل امن انعام جنگ زدہ علاقوں میں بھوک مٹانے میں کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔

امن کا نوبیل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دینے کا فیصلہ ناروے کی نوبیل کمیٹی نے کیا ہے، اس مقابلے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، گریٹا تھنبرگ، ڈونلڈ ٹرمپ اور جیسنڈا آرڈن بھی پسندیدہ تصور کیے جا رہے تھے۔

گزشتہ برس امن کا نوبل انعام اتھوپیا کے وزیراعظم علی احمد ابی کو دیا گیا تھا، اس سال امن کے نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 318 نامزدگیاں شامل تھیں جس میں 211 افراد اور 107تنظیموں کے نام جمع کرائے گئے تھے۔

دیگرنامزدگیوں میں بلیک لائیو میٹر مومنٹ، کمیٹی تو پروٹیکٹ جرنلسٹس، رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا تھا، اس کے علاوہ سوئیڈن کی کم سن لڑکی گریتا تونبرگ کو بھی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button