امریکا میں بھڑکنے والی آگ سے 30 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہو گئے

امریکا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ نے 40 لاکھ ایکٹر تک کا رقبہ جلاکر خاکستر کردیا۔

یہ خوفناک آگ امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے جنگلا میں کئی روز قبل بھڑکی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ایکٹرز تک پھیل چکی ہے۔

امریکا میں بھڑکنے والی آگ نے 30 سے زائد افراد کی جانیں لی جبکہ ہزاروں مکینوں کو گھر سے بے گھر کردیا۔

حکام کی جانب سے اس خوفناک آگ کو لیک فائر کا نام دیا ہے جو کئی روز سے بھڑکی ہوئی ہے اور اب بھی فائر فائٹر حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

کیلیفورنیا کے محکمہ برائے جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے ترجمان سکاٹ میک لین نے کہا ہے کہ ‘آگ کی شدت بڑھتی ہی جارہی ہے، اور دھوائیں کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے جبکہ آسمان بھی دھندلا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں