بین الاقوامی

ہم افغانستان میں مستقل جنگ بندی سے تشدد کے خاتمے کے خواہاں ہیں، امریکا

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان میں مستقل جنگ بندی سے تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

قطر میں افغان صدراشرف غنی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، اس موقع پر افغانستان کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خیل زاد کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ملاقات میں افغان امن عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں جنرل ملر بھی موجود تھے، امریکا افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور سیاسی تصفیے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بتایا افغان صدر سے کہا ہے کہ امن کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

نمائندہ خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے افغان امن مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے، افغانستان میں مستقل جنگ بندی سے تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے انٹرا افغان مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف سمیت دیگر اہم عہدیدارورں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Related Articles

Back to top button