بین الاقوامی

ترکی اذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے: الہام علی ایف

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کا کہنا ہے ملکی فوج کی دشمن کے خلاف پیش قدمی جاری ہے، ترکی کے اعلیٰ پائے کے ڈرون کے استعمال سے ہمیں کم جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی) کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر الہام علی ایف کا کہنا تھا کہ ترکی اذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ملکی فوج نے ترکی کے اعلیٰ پائے کے ڈرون استعمال کیے جس سے ہمیں فائدہ پہنچا اور دشمن کو شدید نقصانا پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اذربائیجان نے کئی علاقوں کو واگزار کرالیا ہے، اگر آرمینیا مقبوضہ علاقے واپس ہمیں دیدے تو علاقے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔

جنگ بندی کے لئے انہیں بین الاقوامی گارنٹی کی ضرورت ہے اور آرمینیا کو ان علاقوں سے دستبردار ہونے کی تاریخ وضح کرنی ہوگی۔

آذربائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ آرمینیا نے 30 سالوں سے کیے وعدوں کو پورا نہیں کیا، آرمینی وزیر اعظم نیکول پشنیان کو آذربائیجان کے عوام سے معذرت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاراباخ اور دیگر علاقے ہمارے ہیں، آذربائیجان اپنا دفاع جاری رکھے گا، اس تنازعے کے دوران ترکی کی حمایت اور تعاون پر مشکور ہیں۔

ہماری سرزمین پر آرمینیوں نے تمام یادگار تباہ کردیے، ترکی جسے عالمی برادری میں مضبوط پوزیشن حاصل ہے مسئلہ کاراباخ کے حل میں اسے بھی شامل ہونا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button