بین الاقوامی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب، اہم پیغام جاری کر دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا سے مت ڈریں اور چ۔

انہوں نے کہا کہ میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور آج اسپتال سے اپنے گھر واپس چلا جاؤں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز جعلی پولز دکھا رہا ہے۔

امریکی صدر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے پہنچتے ہی ماسک اتار دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ گھنٹے قبل اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اچانک غیر متوقع طور پر اسپتال سے باہربھی آ گئے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گاڑی کے اندر سے ہاتھ ہلا کر مداحواں کا شکریہ ادا کیا اور پھر واپس ملٹری اسپتال میں چلے گئے تھے۔

امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ایک اور ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور سکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے کورونا کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان کا پیغام میں کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق اس طرح سیکھا ہے جیسے کہ اسکول میں سیکھتے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

Related Articles

Back to top button