بین الاقوامی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب10لاکھ45ہزار942 افراد جانبحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں10لاکھ45ہزار942 افراد ہلاک اور3کروڑ56لاکھ98ہزار262 متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ68لاکھ 66 ہزار678 ہوگئی ہے اور 77 لاکھ 85ہزار642 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 15 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 79 ہزار 644 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں66 لاکھ82 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 3 ہزار 600 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 40 ہزار499 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار773 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 475 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار844 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار834 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 52 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار225 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

Related Articles

Back to top button