بین الاقوامی

اٹلی اور فرانس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، دو افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

اٹلی اور فرانس کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی،، پہاڑی خطے میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب دو جانیں لے گیا جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

فرانس اور اٹلی کے درمیان پہاڑی علاقے میں طوفان اور موسلادھار بارشیں سیلاب کا سبب بن گئیں،، مسلسل بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے سرحد کے آر پار کئی علاقے زیر آب آ گئے۔

پہاڑی علاقوں سے آنے والا سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں،، متعدد افراد لاپتا ہوگئے، جن میں سے اٹلی اور فرانس کے شہری شامل ہیں۔۔سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد جان سے چلے گئے۔

اٹلی اور فرانس کے درمیان پہاڑی سلسلے کی شاہراہ پر اپنی کاروں میں سفر کرنے والے سولہ سیاحوں کو ریسکیو اداروں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

فرانس کے وزیر اعظم نے جنوب مشرقی علاقوں میں بدترین سیلاب سے نمٹنے کے لئے فوج کو تعینات کر دیا جبکہ ہنگامی فنڈز جاری کردیئے گئے اٹلی کے متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں امدادی کارکن شہریوں کی امداد کے لئے پہنچ گئے۔

Related Articles

Back to top button