بین الاقوامی

کورونا سے متاثرہ وزیر کی اجلاس میں شرکت، ملائیشیا کے وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا

ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے 14 دنوں کیلئے قرنطینہ میں جانےکا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم محی الدین یاسین نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ وزیر کی اجلاس میں شرکت کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا تاہم اجلاس میں کورونا سے متاثرہ وزیر نے شرکت کی جس کے بعد انہوں نے احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔

ملائیشین وزیراعظم نے بتایا کہ ہفتے کے روز انہوں نے مذہبی امور کے وزیر سے ملاقات کی تھی اور پیر کے روز اس وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

محی الدین یاسین نے رواں سال مارچ میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔

Related Articles

Back to top button