بین الاقوامی

یکم ربیع الاول سے روضہ رسولﷺکو زائرین کے لیےکھولنے کا اعلان

سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺکو یکم ربیع الاول سے زائرین کے لیےکھولنے کا اعلان کیا ہے ۔

انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ اطہرﷺ کی زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔

 The first stage of entering the Noble Rawdah and offering Salam to the Prophet of Allah ﷺ will start in two weeks 01/03/1442 via the Etamarna application at 75% of the maximum capacity with maintaining the precautionary measures.

— ???????? (@HaramainInfo) October 3, 2020

حکام کا کہنا ہے کہ زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ اطہرﷺ میں گنجائش کے مطابق 75 فیصدلوگوں کو داخلےکی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہفتوں بعد کل سے عمرہ کی ادائیگی کا بھی آغاز ہورہا ہے۔

حرم شریف میں داخلے اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے، 4 اکتوبر کو پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہری اور وہاں مقیم غیر ملکیوں میں سے 6 ہزار افراد عمرہ ادا کریں گے جب کہ یکم نومبر سے محکمہ صحت کی منظوری سے مخصوص ممالک کے شہری بھی عمرہ ادا کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں مسجد نبوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم 2 ماہ بعد مئی میں محدود تعداد میں سخت پابندیوں کے بعد عام شہریوں کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی تاہم روضہ اطہرﷺ کی زیارت پر پابندی برقرار تھی جو کہ اب 2 ہفتوں بعد ہٹنے جارہی ہے۔

Related Articles

Back to top button