بین الاقوامی

قرنطینہ کی شرط غیر معینہ مدت تک برقرار, قطر کا مسافروں کے لیے اعلامیہ جاری

قطر میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی شرط کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی شرط کو تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اقدام دنیا بھر میں کورونا کسیز میں اضافے اور مہلک وبا کی دوسری لہر کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

لازمی قرنطینہ کی شرط کم خطرات والے ممالک کے مسافروں پر بھی لاگو ہوگی تاہم کمیٹی کم رسک والے ممالک کی فہرست تیار کررہی ہے جس میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو لازمی قرنطینہ کی شرط سے استثنیٰ ملنے کا امکان ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کسیز کی تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔کمیٹی نے شہریوں اور تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا سے احتیاط کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

Related Articles

Back to top button