بین الاقوامی

دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد3کروڑ38لاکھ سے تجاوزکرگئی

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89روز میں رپورٹ ہوئیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ10 ہزار785 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 74لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 62 لاکھ 25 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 97 ہزار529 ہو گئی ہے۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 47 لاکھ80 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 43 ہزار10 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں11 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 545 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25 ہزار828 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی8لاکھ سے11ہزار زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں7 لاکھ 58 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور31 ہزار 614 اموات ہوئی ہیں۔

رواں سال 24اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

Related Articles

Back to top button