بین الاقوامی

دادی کی پوتی سے محبت، اپنی جان دے کر پوتی کو مرنے سے بچا لیا

سعودی عرب میں دادی نے پوتی سے محبت کی مثال قائم کردی، اپنی جان دے کر پوتی کو مرنے سے بچا لیا، تفریح کیلئے آنے والے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

سعودی عرب میں سکاکا شہر کے گیسٹ ہاؤس کے سوئمنگ پول میں دادی اپنی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔

سعودی خاتون سارہ العلیمی کی پوتی اپنی دوستوں کے ہمراہ سوئمنگ پول میں تیراکی میں مصروف تھی اور وہ بچی ایک اچھی تیراک نہیں تھی۔

جب دادی نے اسے سوئمنگ پول کے گہرے حصے کی طرف اپنے ہوش و حواس کھوتے ہوئے دیکھا تو فوراً ہی وہ سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادی۔

انہوں نے اپنی پوتی کو ڈوبنے سے بچا تو لیا مگر وہ خود سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں چلے جانے کے باعث ڈوب کرہلاک ہوگئیں، معمر ہونے کے علاوہ انہیں تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں تھا، سوئمنگ پول میں محض پوتی کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تھی۔

سارہ العلیمی سکاکا میں تیس برس سے زیادہ عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیتی رہیں، ان دنوں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاررہی تھیں۔

Related Articles

Back to top button