بین الاقوامی

پکنک پر جانے والی فیملی خوفناک حادثے کا شکار

سمندر کنارے پکنک کی غرض سے جانے والی فیملی خوفناک حادثے کے باعث اسپتال پہنچ گئی۔

آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں کار تیز رفتاری کے باعث 50 میٹر کی بلندی بیچ پر جاگری، جس کی زد میں آکر ماں شیر خوار بچے سمیت زخمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے دوران باپ اور بیٹا محفوظ رہے لیکن اپنی آنکھوں سے اپنی اہلیہ اور ایک سالہ بچے کو گاڑی کی زد میں آتا دیکھتے رہے۔

حادثے کے بعد کار سمندر میں جاگری جبکہ زد میں آنے والی خاتون کی ٹانگ ٹوٹی اور خوش قسمتی سے شیر خوار بچے کو معمولی زخم آئے۔

32 سالہ کار ڈرائیور کو معمولی زخموں کے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا منشیات ٹیسٹ بھی کیا جائے گا کیونکہ گاڑی سے نشہ آور اشیاء برآمد ہوئیں تھیں۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا میری اہلیہ اور بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔

Related Articles

Back to top button