بین الاقوامی

عوامی مقامات پر فیس ماسک نہ لگانے پر جرمانے میں اضافہ, حکام کا فیصلہ سامنے آگیا

بحرین میں عوامی مقامات پر فیس ماسک نہ لگانے پر جرمانے میں اضافہ کر دیا گیا۔

بحرینی وزات داخلہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت لازمی قرار دیے گئے فیس ماسک نہ لگانے پر جرمانے میں 4 گنا اضافہ کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق عوامی مقامات، صنعتی علاقوں اور کام کی جگہوں پر فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 20 دینار جرمانہ کیا جائے گا۔

حکم عدولی پر اور جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو استغاثہ کے سامنے بھی پیش کیا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں اپریل سے کورونا ایس او پیز کے تحت فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button