بین الاقوامی

14 سالہ لڑکے کو 500 روپے چوری کرنے کے الزام میں زندگی سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

بھارت میں ماں نے 500 روپے کی خاطر بیٹے کے 14 سالہ دوست کو قتل کردیا۔

ریاست اوڈیشا کے مایوربنج ضلع میں ایک 14 سالہ لڑکے کو 500 روپے چوری کرنے کے الزام میں اس کے دوست کی ماں نے ڈنڈوں کے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیا۔

مقتول راجن بہرا ساتویں جماعت کا طالب علم تھا، وہ منگل کے روز اپنے دوست سے ملنے لیے اس کے گھر گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 36 سالہ سسمیتا نے الزام عائد کیا کہ جب راجن ان کے گھر آیا تو وہ وہاں موجود نہیں تھیں، جب وہ گھر واپس آئیں تو ان کے 500 روپے غائب تھے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے پہلے اپنے بیٹے سے پیسوں کے بارے میں دریافت کیا اور پھر راجن کو فون کیا جب اسے اپنی غیرموجودگی کے دوران راجن کے آنے کا علم ہوا تو اس نے راجن پر چوری کا الزام لگایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹے سے فون کرکے راجن گھر بلوایا اور ڈنڈوں کے پے درپے وار کرکے اس کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کو گرفتار کرکے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button