روس کا امریکا اور سویڈن کا جاسوس مشن ناکام بنانے کا دعویٰ

یہ دعویٰ روسی وزارت دفاع نے کیا کہ امریکا اور سویڈن کا جاسوس مشن ناکام بنا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحر بالٹک کی فضا میں روس اور امریکا کے دو بغیر پائلٹ طیارے آگے بڑھنے سے روک دیے گئے۔روسی سوخوی 27 لڑاکا طیارے کو بحر بالٹک کے مقام پر سویڈش ڈرون طیارے اور ایک امریکی طیارے کو روک دیا۔

روسی وزارت دفاع کے جانب سے جاری بیان پر امریکا اور سویڈن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ 17 ستمبر کو بحر بالٹک کے اوپر روسی سرحد سے قریب پہنچنے والے دو فضائی اہداف کی نشاندہی کی گئی۔

جس کے بعد ایس-27 لڑاکا طیارہ جو بحری بیڑے کی فضائی دفاعی فوج سے وابستہ تھا اس نے فوراََ اڑان بھر کر ان دونوں طیاروں کی شناخت کی اور انہیں سرحدی خلاف ورزی سے روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں