افغان فوسرزکی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق

افغان فوسرز کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فوسرز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا تاہم فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد بحق ہوگئے جب کہ کارروائی میں کسی طالبان کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔

افغان پارلیمنٹ کے رکن فاطمہ عزیز کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران پہلے حملہ طالبان کے ٹھکانے پر ہوا تاہم دوسرے حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے

دوسری جانب افغان محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک ہوئے تاہم کسی عام شہری کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں