بین الاقوامی

جی ٹوینٹی ممالک: کورونا کی تشخیص، علاج اور ویکسین تک منصفانہ اور کم قیمت میں رسائی

جی ٹوینٹی ممالک نے ترقی پذیر ملکوں سمیت ہر فریق کو کورونا کی تشخیص، علاج اور ویکسین تک منصفانہ اور کم قیمت میں رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جی 20 معیشتوں کے مالیاتی اور صحت کے امور کے سربراہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ بعدازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا کہ جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترقی پذیر ممالک کو کرونا ویکسین تک منصفانہ اور کم قیمت پر رسائی حاصل ہونی چاہیے۔

جاپان ایسی رسائی کے حصول کا لائحہ عمل تیار کرنے کے حوالے سے ہونی والی بحث کی قیادت کر رہا ہے۔ جاپانی وزیر خزانہ آسو تارو نے نشاندہی کی کہ ویکسین کی تیاری میں نجی کمپنیاں مسابقت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں بننے والی ویکسین کی قیمتیں ممکنہ طور پر متعلقہ فکری ملکیتی حقوق یا پیٹنٹس کی عکاس ہوں گی۔ آسو تارو کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے ویکسین کی قیمت اتنی بڑھ جائے گی کہ بعض لوگوں میں اسے خریدنے کی سکت نہیں ہو گی۔

جاپانی وزیر خزانہ نے کہا کہ جاپان کی تجویز ہے کہ جی20 کو ہر صورت کسی ایک ادویہ ساز کمپنی کی جانب سے مارکیٹ میں اجارہ داری قائم کر کے بے تحاشہ دولت اکٹھا کرنے کے عمل کی روک تھام کرنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button