اسکول جانے والے سیکڑوں بچے کورونا وائرس کی وجہ سے آئسولیٹ کر دیے گئے

کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول جانے والے سیکڑوں بچے آئسولیٹ کر دیے گئے۔

مانچسٹر میں اسکولز دوبارہ کھلنے کے چند دن بعد ہی سیکڑوں بچوں کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا، 15 اسکولوں کے ایک ہزار سے زائد بچوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

اسکولوں میں کورونا کیسز آنے پر بچوں کو 14 روز آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز پرائمری اسکولوں میں سامنے آئے تھے، جس پر بچوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا، سیکنڈری اسکولوں کے بھی 200 طلبہ کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

مذکورہ اسکولوں کے کلاسز کو مکمل طور پر سینی ٹائز کر دیا گیا ہے، اساتذہ کو بھی گھروں میں آئسولیٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں برطانیہ میں 4,322 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس سے نئی اموات کی تعداد 27 ہے۔ اب تک برطانیہ میں 41,732 کورونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں