بین الاقوامی

مستقبل میں دوستوں اور بھائیوں کے حقوق کے لیے بھی لڑیں گے؛ ترک صدر

ترک صدر نے اپنا تیس سالہ منصوبہ پیش کردیا۔ رجب طیب اردگان کا کہنا ہے مستقبل میں دوستوں اور بھائیوں کے حقوق کے لیے بھی لڑیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی کے صدر نے لکھا کہ جمہوریت، ترقی، حق اور انصاف ویژن دوہزار ترپن کے بنیادی اہداف ہوں گے۔

یہ اہداف انسانی اقدار کی بنیاد پر حاصل کیے جائیں گے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب میں رجب طیب اردگان نے کہا مشرقی بحیرہ روم میں دھمکیوں کی زبان وقعت کھو چکی ہے، بعض ممالک پر واضح کر چکے کہ ان دھمکیوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

قومی اتحاد اور یکجہتی کو نشانہ بنانے والوں کو خون کے ہر قطرے کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔ پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کے جتھوں کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ شہروں میں روپوش ان کے ساتھیوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Related Articles

Back to top button