صدر محمود عباس کو امریکا نہیں ہٹا سکتا؛ ترجمان فلسطینی انتظامیہ

فلسطینی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ صدر محمود عباس کو امریکا نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان فلسطینی انتظامیہ نے صدر محمود عباس کو ہٹانے سے متعلق دیئے گئے امریکی سفیر کے بیان کی مذمت کی۔

ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ صرف فلسطینی عوام کو اپنے رہنماوں کو منتخب کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

امریکا فلسطینی انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ امریکا کی یہ پالیسی بھی ناکام ہو جائے گی۔

ترجمان فلسطینی انتطامیہ نے کہا اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کی برقراری اورغرب اردن کا الحاق کسی بھی طور قابل قبول نہیں ۔

گزشتہ روز اسرائیل میں امریکی سفیر نے کہا تھا کہ امریکا فلسطینی صدر محمود عباس کو ہٹانے کا سوچ رہا ہے۔ ان کی جگہ فلسطینی تنظیم فتح کے سابق رہنما محمد دحلان کو نیا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں