بین الاقوامی

مکہ مکرمہ میں جدید نظام رائج،خوشخبری جانئے

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ نے عرفات، طائف واٹر انڈر پاس منصوبہ مکمل کرلیا ہے، یہ دنیا بھر میں آب رسانی کا طویل ترین نیٹ ورک ہے۔ جبل الکر کے زیریں حصے سے طائف میں سرکلر روڈ تک 12.5 کلو میٹر لمبا ہے، اس کا قطر 8.4 میٹر ہے

اس منصوبے کو کورونا بحران کے باوجود مقررہ مدت سے قبل 24 گھنٹے کام کرکے مکمل کیا گیا ہے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے سرکاری ادارے کے گورنر عبداللہ العبد الکریم نے بتایا کہ واٹر نیٹ ورک کی تیاری کا کام بڑا چیلنج تھا۔ السروات پہاڑی علاقے میں واٹر انڈر پاس بنانے کے لیے دیوہیکل مشین سے استفادہ کیا گیا، اس کی یومیہ انتہائی رفتار60.3 میٹر ہے۔

العبد الکریم نے بتایا کہ پہاڑی علاقے میں واٹر انڈر پاس تیار کرنے کے لیے جو دیوہیکل مشینری استعمال کی گئی وہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی سریع رفتار ہے۔ پمپنگ سٹیشن اور عرفات طائف واٹر پروجیکٹ بھی تیار کیا گیا ہے۔

سرکاری ادارے کے گورنر نے طائف میں اسٹراٹیجک واٹر پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ یہ نو ٹینکوں پر مشتمل ہے۔ ہر ٹینک میں پانی کی کھپت ایک لاکھ 70 ہزار مکعب میٹر ہے۔

علاوہ ازیں طائف – تربہ، رنیہ – الخرمہ واٹر ٹرانسفر پروجیکٹ کے ماتحت پمپنگ سٹیشن بھی تیار کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینیئر محمد الغامدی نے بتایا کہ یہ طائف باحہ میٹھا پانی پہنچانے والے پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ تھا جو مکمل ہوگیا۔

پورا پروجیکٹ سو فیصد سعودی ہے۔ اس کی نگرانی اور اس کا تمام کام انجام دینے والے سعودی تھے۔ پہلا مرحلہ 559 دن میں مکمل کیا گیا ہے۔ دوسرا مرحلہ 2021 کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوگا۔

Related Articles

Back to top button