بین الاقوامی

کورونا سے محفوظ اسمارٹ سٹی بنانے سے متعلق چینی حکام نے بڑی خبر سنادی

چینی حکام نے کورونا سے محفوظ اسمارٹ سٹی بنانے پر کام شروع کردیا، جس میں بسنے والے شہری لاک ڈاون کے دوران بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد مستقبل میں ایسے خطرناک وائرس و وباوں سے بچنے کےلیے دارالحکومت سے باہر منفرد شہر تعمیر کرنے پر کام شروع کردیا ہے جہاں ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رہا جاسکے گا۔

ماہرین نے کورونا فری شہر کی تعمیر کےلیے ایسا ڈیزائن تیار کیا ہے جس میں رہنے والے افراد لاک ڈاون کے دوران بھی اپنی تمام تر سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

شیونگ آن نامی علاقے میں اس شہر کو تعمیر کیا جارہا ہے جو اپارٹمنٹس پر مشتمل ہوگا اور ہر اپارٹمنٹس کی بالکونی اتنی بڑی ہوگی کہ وہ سڑک سے جاملے۔

ماہرین نے شہر میں ایک علاقہ بڑے بڑے دفاتر کےلیے مختص کیا جہاں لوگ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کام کرسکیں گے اور سبزیوں و پھلوں کے باغات بھی لگائے جایئں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا فری شہر میں گرین ہاوسز، چھتوں پر سولر پاور آلات نصب کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بجلی فراہم کی جاسکے۔

چین کے صدر شی جنگ پنگ بھی اس نئے شہر کی تعمیر کے حامی ہیں تاکہ بیجنگ پر سے دباؤ کم ہوسکے جبکہ وہاں کے رہائشی ہائی اسپیڈ ریل لنکس اور 5 جی براڈ بینڈ سے محظوظ ہوسکیں۔

Related Articles

Back to top button