بین الاقوامی

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں13 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہو نے اطلاعات ہیں، سیلاب کی وجہ سے 28 دیہات بھی شدید متاثر ہوئے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ واقعات میں 13 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ریلیف کمشنر سنجے گوئل نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے غازی پور میں چار ، کوشامبی میں تین ، کوشی نگر اور چترکوٹ میں دو ، جون پور میں ایک اور چندؤلی میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ جون میں ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جبکہ صوبہ بہار میں جولائی 2019 میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button