بین الاقوامی

4 لاکھ امیگرینٹس کو ملک بدر کرنے کی اجازت، امریکی عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو 4 لاکھ امیگرینٹس کو ملک بدر کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکی عدالت نے امیگرینٹس کے لیے عارضی تحفظ کا پروگرام ختم کرتے ہوئے 4 لاکھ امیگرینٹس کو امریکا بدر کرنے کی اجازت دی دی۔

عدالت کے فیصلےمیں ایک جج نے مخالفت، 2 نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیا۔ فیصلے کے مطابق4 لاکھ امیگرینٹس کی قانونی حیثیت ختم کر دی جائےگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے سے ال سلواڈور،ہیٹی،سوڈان کے امیگرینٹس متاثر ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے امیگرینٹس کے لیے عارضی تحفظ کے پروگرام کو چیلنج کیا ہوا تھا۔سرکاری وکلا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان ممالک میں ایمرجنسی کی صورتحال ختم ہوچکی ہے، ان ممالک سے آنے والے لوگوں کو اب محفوظ جگہوں کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ امیگرینٹس کو 5 مارچ 2021 تک امریکا میں رہنے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ متاثرہ امیگرینٹس متعدد سالوں سے امریکامیں رہ رہے ہیں۔نئی پالیسی شام،جنوبی سوڈان،صومالیہ،یمن کے امیگرینٹس پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button