بین الاقوامی

انکم ٹیکس قانون، سلطان عمان ہیثم بن طارق کا شاہی فرمان جاری

سلطان عمان ہیثم بن طارق نے انکم ٹیکس قانون کی کچھ شقوں میں ترمیم سےمتعلق شاہی فرمان جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آرٹیکل نمبر 1 میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان میں منسلک ترامیم کا اطلاق شاہی فرمان نمبر 28/2009 کے تحت مذکورہ انکم ٹیکس قانون پر ہوگا۔

آرٹیکل نمبر 2 میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان کے مطابق جہاں جہاں ‘وزیر خزانہ’ کا لفط استعمال ہوتا ہے اسے ‘چیئرمین ٹیکس اتھارٹی’ سے تبدیل کیا جائے گا۔

آرٹیکل نمبر 3 کے مطابق ان تمام آرڈرز کو ختم کیا جاتا ہے جو اس شاہی فرمان سے متصادم ہیں یا اس سے منسلک ترمیم یا ان کی شقوں کے خلاف ہیں۔

آرٹیکل نمبر 4 کہتا ہے کہ یہ فرمان سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا اور اس کی اشاعت کی تاریخ کے اگلے دن سے سے نافذ العمل ہوگا۔ سوائے آرٹیکل 140 کہ جو یکم جنوری 2020 کے بعد سے آنے والے سالوں کے لیے نافذ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button