بین الاقوامی

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس؛ بھارت کو منہ کی کھانا پڑگئی

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کو پاکستان کا نیا نقشہ ہضم نہ ہوا، عالمی برادری نے اعتراض مسترد کر دیا۔ نیا سیاسی نقشہ پاکستان کے حقوق اور کشمیری عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے، پاکستان نے باور کرا دیا۔

بھارت کی سفارتی سطح پر ایک بار پھر ناکامی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے نئے سیاسی نقشہ کو مسترد کرنے پر اجیت دوول کو ہتک آمیز سبکی اٹھانا پڑی، عالمی برادری نے بھی بھارتی اعتراض کو مسترد کر دیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم نے قومی سلامتی کے مشیروں کے ورچوئیل اجلاس میں پاکستان کا نیا نقشہ لگا تو بھارت کو مروڑ اٹھنے لگے۔

بھارت کے اعتراض پر قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے جواب دیا یہ ہمارا نیا نقشہ ہے۔ عالمی برادری نے بھی بھارتی اعتراض کو مسترد کر دیا۔

پاکستان نے بھارت کو باور کرایا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت بھارت کو جموں وکشمیر کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو اپنا حصہ ظاہر کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں۔

پاکستان نے بھارتی دعوؤں کو بھی واضح طور پر مسترد کر دیا، کہ نئے جاری کردہ سیاسی نقشہ میں بھارتی سرزمین کا کوئی حصہ شامل نہیں ہے۔

پاکستان نے زور دیا کہ نیا سیاسی نقشہ پاکستان کے حقوق اور کشمیری عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ روس اور پاکستان کی تقرریوں کے دوران بھارت واک آؤٹ کر گیا۔

Related Articles

Back to top button