لائن آف ایکچوئل کنٹرول: چین نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے

بھارتی وزیر خارجہ نے چین پر الزام لگایا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین فائبر آپٹک بچھا رہا ہے، چین نے یہ الزام مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے لوک سبھا میں بیان دیا کہ چین کے ساتھ بھارت کا سرحدی معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا، تاہم دونوں ممالک نے سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایل اے سی پر چین کی جانب سے فائبر آپٹک بچھانے کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہوں گی۔

ادھر چین نے سرحد کے قریب فائبر آپٹک بچھانے کے بھارتی الزام کو مسترد کر دیا ہے، چینی وزارتِ خارجہ نے وضاحت جاری کی ہے کہ ایل اے سی پر فائبر آپٹک وائر نہیں بچھائی گئی۔

واضح رہے کہ آج شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مشیر قومی سلامتی کے اجلاس میں بھارت کو پھر سبکی اٹھانی پڑی ہے، بھارت کو پاکستان کا نیا نقشہ ہضم نہیں ہوا، تاہم اس سلسلے میں عالمی برادری نے بھارت کا اعتراض مسترد کر دیا۔

یہ صورت حال تب سامنے آئی جب ایس سی او اجلاس میں پاکستان نے نیا نقشہ لگایا، یہ دیکھ کر بھارت کو مروڑ اٹھنے لگے، بھارت کی جانب سے اعتراض کیا گیا جس پر پاکستان نے جواب دیا کہ یہ ہمارا نیا نقشہ ہے۔

بھارتی حکام سے کچھ نہ بن سکا تو روس اور پاکستان کی تقریروں کے دوران واک آؤٹ کر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں