امریکا کے جنگلات میں لگی آگ تباہ کن صورتحال اختیار کر گئی
امریکا کے جنگلات میں لگی آگ تباہ کن صورتحال اختیار کر گئی۔ ہلاکتیں چھتیس تک پہنچ گئیں۔ لاکھوں بےگھر افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کیلیفورنیا میں فائر فائٹرز سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ جبکہ کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں جنگلات کو آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی صدارتی امیدوار جنگل میں لگی آگ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہ آئے۔
امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو آب و ہوا کا تباہ کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ تو امریکی صدر ٹرمپ کیلیفورنیا جا پہنچے اور ریاست کے عہدے داروں سمیت فائر فائٹرز سے ملاقات کی۔
ادھرامریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی۔
ہزاروں مکانات جل کر خاکستر ہوچکے۔ لاکھوں بےگھر افراد نقل مکانی پر مجبورہوچکے ہیں۔
درجنوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ آگ کے باعث تیرہ ہزار مربع کلومیٹر رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے۔
امریکا کی ریاستوں کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں جنگلات کو آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
فائر فائٹرز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے۔ تاہم آگ بجھانے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی ہے۔