بین الاقوامی

سیلفی لینے کا شوق، نوجوان لڑکی زندگی کی بازی ہار بیٹھی

آبشار کے کنارے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کے شوق میں نوجوان لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

سیلفی کے دوران ہلاک ہونے کا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی میں پیش آیا جہاں ایک بھارتی لڑکی یادگار سیلفی لیتے ہوئے خود یاد بن گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی 27 سالہ لڑکی 12 ستمبر کو اپنے منگیتر کے ہمرا بالڈ ریور واٹر فال پر سیر کےلیے آئی تھی اور اسی کے ساتھ سیلفی لے رہی تھی۔

سیلفی لینے کے دوران دونوں کا پھسلا اور لڑکی منگیتر کے ہمراہ 90 فٹ کی اونچائی سے گہرائی میں جاگری۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو بچالیا ہے تاہم لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ جوڑا اٹلانٹا میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد واپس اپنی منزل کی جانب جارہا تھا، کہ راستے میں اس آبشار پر کچھ وقت گزارنے کےلیے رک گئے۔

خاتون بھارت میں ایک سافٹ ویئر کمپنی کے ساتھ منسلک تھیں اور حال میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا گئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button