بین الاقوامی

مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر شدید تنقید، راہول گاندھی کا بڑا بیان سامنے آگیا

بھارت میں حزب اختلاف کے کئی رہنماؤں کی جانب سے کورونا وائرس کے بحران کے تناظر میں پھیلی بدنظمی کے حوالے سے مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کا سلسلہ جاری ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق صدر راہول گاندھی نے کوویڈ 19 وبا کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غرور کی وجہ سے یہ وبا ملک بھر میں پھیل گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اس ہفتے 50 لاکھ اور فعال کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔

ان کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے بغیر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، یہ سب ایک شخص کے غرور کی وجہ سے ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس ملک بھر میں پھیل گیا۔

انہوں نے وزیراعظم مودی پر کوویڈ 19 کو سنجیدگی سے نہ لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے کہا خود کفیل بنیئے یعنی اپنی جان خود ہی بچا لیجئے کیونکہ وزیراعظم مور کے ساتھ مصروف ہیں۔

دراصل راہول گاندھی ان کا اشارہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے پچھلے دنوں شیئر کئے گئے ان کی اس ویڈیو کی طرف تھا جس میں وزیراعظم مور کو دانہ کھلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ایک نظم لکھ کر یہ ویڈیو شیئر کی تھی۔

Related Articles

Back to top button