افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا روز، فریقین کی امن سمیت دیگر امور پر مشاورت

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ فریقین کے درمیان افغانستان میں قیام امن اور دیگر امور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان امن مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، فریقین براہ راست امن مذاکرات میں شریک ہیں، مذاکراتی عمل کا مقصد افغانستان میں قیام امن ہے۔ پاکستان، ایران ، چین سمیت دیگر ملکوں نے مذاکراتی عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

مذاکرات میں فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ جامع امن معاہدے کو یقنی بنانے کے لئے موقع سے فائدہ اٹھائیں، اس امر کو تسلیم کریں کہ مستقبل میں کئی چیلنجز کا سامنا ہو گا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے کا کہنا ہے امریکا مذاکرات میں افغان عوام کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، ہر مسئلے کا حل موجود ہے، بات چیت سے ہی حل نکالا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں