دوران پرواز برطانوی شہری نے افریقی خاتون پر مکے برسا دیئے

لندن سے ترکی جانے والی پرواز میں نسلی تعصب پر مبنی جملے ادا کرنے سے منع کرنے پر برطانوی شہری نے افریقی خاتون پر مکے برسا دیئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی شہر لندن سے ترکی جانے والی پروازمیں نسلی تعصب پر مبنی جملے ادا کرنے سے منع کرنے پر برطانوی شہری نے افریقی خاتون پر مکے برسا دیئے۔

خاتون نے اسے افریقیوں سے متعلق نسلی تعصب پر مبنی جملے بولنے سے منع کیا تھا۔ مذکورہ واقعہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ چیخ چلا رہے ہیں اور برطانوی شہری کو منع کررہے ہیں۔

طیارے کے عملے کی جانب سے بھی معاملے میں مداخلت کی گئی۔ بعد ازاں طیارے کے عملے نے ناخوش گوار واقعے کی اطلاع ترکی پولیس کو دے دی۔ جس کے بعد طیارہ لینڈ کرتے ہی ترکی پولیس نے مذکورہ برطانوی مسافر کو حراست میں لے لیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں