بین الاقوامی

ٹیچر کی جانب سے سزا طالبِ علم کی موت کا سبب بن گئی، جانیے تفصیلات

تھائی لینڈ میں ٹیچر کی سخت سزا نے طلبہ کی جان لے لی، 13 سالہ بچہ 100 بار اٹھک بیٹھک کرنے کے نتیجے میں حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا۔

تھائی لینڈ کے علاقے ‘سموت سنگکرم’ میں ‘پوتے سوریات’ نامی بچہ بیمار ہونے کے باعث تین دن اسکول سے غیرحاضر رہا، طبیعت میں بہتری آئی تو اسکول لوٹا، جس پر استاد نے سزا کے طور پر 100 بار اٹھ بیٹھک کرنے کو کہا جو اس کی موت کا سبب بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق 13 سالہ بچے نے بڑی مشکل سے سو بار اٹھ بیٹھک کی لیکن بعد میں اس کی حالت مزید غیر ہوگئی، ایک دن زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے سے طلب علم ہلاک ہوگیا۔

تین دن کے بعد اسکول لوٹنے پر بچے نے اپنا ہوم ورک بھی مکمل نہیں کیا تھا جس پر ٹیچر مزید طعش میں آگیا اور زبردستی سزا دی۔ طالب علم نے بیمار کے ثبوت کے طور پر میڈیکل رپورٹ بھی ساتھ لایا تھا۔

سخت سزا کے باعث بچے کی حالت پہلے سے مزید بدتر ہوچکی تھی، والدین مالی مشکلات کے باعث کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج نہ کرواسکے اور طلبہ کی موت ہوگئی۔

اسکول انتظامیہ نے والدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث ٹیچر کو سزا ملے گی اور قانون کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button