بین الاقوامی

ہیلتھ اینڈ سیکورٹی اتھارٹیز کی بڑی کاروائی، جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر ڈینٹل کلینک چلانے والے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

دارالحکومت ریاض میں ہیلتھ اینڈ سیکورٹی اتھارٹیز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کلینک پر چھاپا مارا اور ڈینٹسٹ کو گرفتار کر کے غیر معیاری ادوایات ضبط کر لیں۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دانتوں کا ڈاکٹر بغیر لائسنس کے کلینک چلا رہا تھا، جعلی ڈاکٹر ایشیائی ہے اور سعودیہ کا رہائشی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جعلی ڈاکٹر کو پریکٹیس سے روک دیا گیا ہے اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور استغاثہ اس غیرقانونی عمل پر جعلی ڈاکٹر سے تفتیش کررہا ہے۔

بغیر لائسنس کلینک چلانا اور جعلی ڈاکٹر بن کر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے شخص کو ایک لاکھ ریال جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button