بین الاقوامی

کیا وہ واقعی امتحانات کا خوف تھا؟ جس نے طالب علم کو اپنی زندگی ختم کرنے پر مجبور کردیا؟ جانیے تفصیلات

بھارت میں 19 سالہ طالب علم نے امتحانات کے خوف سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا، جہاں 19 سالہ طالب علم وگنیش نے امتحانات کے خوف سے کنوے میں چھلانگ لگادی، پولیس نے اس پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

وگنیش کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا میڈیکل میں داخلے کے لیے امتحان کی وجہ سے کافی پریشان تھا کیونکہ وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ یہ امتحان دے چکا تھا اور اس میں وہ ناکام رہا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے موت سے قبل کوئی تحریر نہیں چھوڑی تاہم اس کی موت کی تحقیقات جاری ہیں ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے۔

یاد رہے کہ تین سال قبل بھی تامل ناڈو کی ایک طالبہ نے میڈیکل میں داخلے کے لیے ٹیسٹ دیا تھا جس میں ناکامی پر اس نے خودکشی کرلی تھی جبکہ اس طالبہ نے انٹر کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

بھارتی سیاست دان ڈاکٹر ایس راماڈوس نے کہا کہ وگنیش نے دسویں کلاس کے امتحان میں 500 میں سے 486 نمبرز حاصل کیے تھے جبکہ نجی میڈیکل کالج نیٹ اور پلس ٹو کے آخری امتحان میں 1200 میں سے 1006 نمبر حاصل کیے تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ داخلے کے لیے نمبر کی شرائط اور گریڈ کو ختم کیا جائے بصورت دیگر خودکشی کے پے درپے واقعات سامنے آتے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button