بین الاقوامی

آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے اہم ہدایات جاری، جانیے تفصیلات

سعودی ہیلتھ کونسل کے ماہرین نے آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں‌ آن لائن کلاسوں میں شریک ہونے والے طلباء کے لیے سعودی ہیلتھ کونسل نے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

ماہرین نے طالب علموں کو اسکرین پر مسلسل نظریں جمائے رکھنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ ہر 20 منٹ میں کم از کم 20 سیکنڈ کا وقفہ ضروری ہے اور جہاں کلاس جاری ہے اس کمرے میں روشنی کا انتظام اور اسکرین کی روشنی مناسب رکھنا بچوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔

سعودی ہیلتھ کونسل کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کے باعث طلباء کی جسمانی سرگرمیاں بھی محدود ہوسکتی ہیں لہذا والدین کو اپنے بچوں کو باقاعدہ ورزش کی عادات کے بارے میں آگاہ رکھنا چاہیے۔

ریاض میں رہنے والی دانتوں کی ڈاکٹر آفنان عبدالفتاح جو دو بیٹیوں کی ماں ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات بہت اہم ہیں، میری بچیاں تعلیم کے لیے جس اسکول کے ساتھ منسلک ہیں اس اسکول کی جانب سے ہر مضمون کی کلاس کے درمیان وقفہ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن تعلیم کے دوران کلاسز میں طلباء کو اکتاہٹ سے بچانے اور کلاس کے اوقات کو پرکشش رکھنے کے لیے بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر سرگرمیوں پر بھی توجہ دینے کے لیے کہا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button