بین الاقوامی

ایران کا بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر شدید رد عمل کا اظہار

ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کو شرمناک قرار دے دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

ایرانی کی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے جرائم کا شراکت دار ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین کے حکمران اب صہیونی ریاست کے جرائم کی صورت میں خطے میں سیکیورٹی اور عالم اسلام کو لاحق خطرات کے شراکت دار ہوں گے۔

ایران نے کہا ہےکہ خطے اور فلسطین میں دہشتگردی، خونریزی اور مظالم کا ذمہ داری اسرائیل ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل سے شرمناک ڈیل کے ذریعے بحرین نے فلسطین کاز کو قربان کردیا ہے، بلاشبہ اس کے نتیجے میں مظلوم فلسطینی عوام، مسلمانوں اور آزاد اقوام میں اشتعال اور نفرت بڑھے گی۔

Related Articles

Back to top button