بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بحرین اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا عرب ملک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دو بہترین دوست اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا جس بعد مشرقی وسطیٰ کے دونوں اہم ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ثالث کا کردار ادا کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہو گا جنہیں وہ ضم کرنا چاہتا تھا۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب اور بحرین بھی اسرائیل سے معاہدے کیلئے تیار …

رپورٹس کے مطابق امن معاہدہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے مابین طویل گفت وشنید کے بعد ممکن ہوسکا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا خلیجی عرب ملک بن گیا۔

Related Articles

Back to top button