بین الاقوامی

برطانوی حکومت نے عائد کر دی نئی پابندیاں، وجہ کیا؟ تفصیل اس خبر میں

برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر عوام کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی تباہی پھیلا رکھی ہے جہاں کورونا کیسز پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی تھی تاہم کورونا کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے آمد و رفت گھروں کے اندر اور میل جول کو بھی مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی پر دو گھروں کے افراد کو ان ڈور ملنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وبا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث میل جول کو ایک بار پھر محدود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 2948 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 41 ہزار 554 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button