بین الاقوامی

مجلس شوریٰ کا اجلاس، 75 فیصد کلیدی آسامیوں کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری، پاکستانیوں کے لیے پریشان کن خبر

سعودی مجلس شوریٰ نے اداروں کو 75 فیصد کلیدی آسامیوں پر سعودیوں کے تقرر کا پابند بنانے والی ہے۔

سعودی مجلس شوریٰ سے ایک قرارداد کے مسودے پر بحث جلد ہوگی جس میں قانون محنت کی دفعہ 26 کی دوسری شق میں ترمیم کرکے اس امر کو یقینی بنایا جائےگا کہ 75 فیصد کلیدی آسامیوں پر سعودی شہریوں کے تقرر کا پابند بنایا جائے۔

مجلس شوری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیدی عہدوں پر سعودیوں کی تقرری وقت کی اشد ضرورت ہے، بی اے، ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں رکھنے والے سعودی بڑی تعداد میں تیار ہوگئے ہیں۔

سعودی شہری، غیرملکی جامعات سے اعلی تعلیم حاصل کرکے مملکت واپس آرہے ہیں، یہ مختلف علوم و فنون میں اعلی ڈگریاں لے کر وطن پہنچ رہے ہیں جبکہ سعودی جامعات سے بھی مختلف شعبوں کے ماہر تیار ہوچکے ہیں۔

مجلس شوری کے ماتحت سماجی امور کی کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ 75 فیصد کلیدی عہدوں پر سعودیوں کے تقرر سے نجی اداروں اور کمپنیوں کے مالکان اور ان کی مجالس انتظامیہ کو متعدد اہم تبدیلیاں لانے میں مدد ملے گی۔

اراکین مجلس شوریٰ کے مطابق کلیدی عہدوں پر فائز سعودی ہم وطنوں کو نجی کمپنیوں و اداروں میں تعینات کرنے کی اسکیمیں تیار کریں گے۔ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے اور انہیں مقررہ وقت کے اندر پیشہ ورانہ استعداد دلانے کا اہتمام کریں گے۔

سعودی مجلس شوریٰ کا کہنا ہے کہ کلیدی عہدوں پر فائز غیرملکیوں کی خدمات سے مملکت کو بے نیاز کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔اس وقت سعودی عرب میں بیشتر کلیدی عہدوں پر غیرملکی فائز ہیں۔

Related Articles

Back to top button