بین الاقوامی

شہریوں کے لیے کورونا ٹیسٹ فیس مقرر، بحرینی حکام نے بڑا اعلان کردیا

سعودی ایئر لائن سے بحرین جانے والے سعودی شہریوں کے لیے کورونا ٹیسٹ فیس مقرر کر دی گئی ہے جو انہیں سفر سے قبل ادا کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی’السعودیہ‘ کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ بحرینی حکام کے مطابق مسافروں سے کرونا ٹیسٹ کی فیس 30 بحرینی دینا وصول کیے جائیں گے۔

سعودی فضائی کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنطینہ کا دورانیہ ختم ہونے پر فائنل ٹیسٹ ہوگا اور اس کی فیس علیحدہ وصول کی جائے گی جو 30 دینار مقرر کی گئی ہے۔

بحرینی حکام نے ایک پابندی یہ لگائی ہے کہ بحرین آنے والوں کو دس دن تک قرنطینہ میں رکھا جائےگا۔

کورونا ٹیسٹ فیس ’بی ای اے ڈبلیو اے آر ای‘ ایپ یا ایئرپورٹ پر موجود خود کار وصولی مشینوں کے ذریعے لی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button