بین الاقوامی

بیروت بندرگاہ کے داخلی راستے سے 4 ٹن سے زائد امونیم نائٹریٹ برآمد

بیروت کی بندرگاہ کے داخلی راستے کے قریب سے چار ٹن سے زائد امونیم نائٹریٹ برآمد ہوئی ہے۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ اسے بیروت کی بندرگاہ کے داخلی راستے کے قریب چار ہزار چار سو اسی کلوگرام سے زائد امونیم نائٹریٹ برآمد ہوئی ہے، یہ کیمیکل مواد اسی جگہ سے ملا ہے جہاں گزشتہ مہینے دھماکے ہوئے۔

لبنان میں ایک ماہ قبل ہونے والے دھماکے کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے، بیروت دھماکوں کے بعد ابھی دارالحکومت میں تباہی کے مناظر ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سینکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ بھاری مشینری کے ذریعے تباہ ہونے والے مکانات کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بیروت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، 78 افراد ہلاک، 4000 سے زائد زخمی

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ لبنان کا دارالحکومت بیروت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک اور 4000 زخمی ہوئے تھے۔

دھماکا بیروت کی بندرگاہ کے قریب ہوا اور یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی کلومیٹر تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی دکانیں تباہ ہوگئیں اور متعدد افراد عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے جب کہ نزدیکی شاہراہ پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں۔

Related Articles

Back to top button