بین الاقوامی

تائیوان کا چین سے آزادی کی جانب ایک اور قدم، نیا پاسپورٹ متعارف کرادیا

تائیوان نے چین نے آزادی کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اپنا پاسپورٹ متعارف کرادیا، جس کے سرورق پر ’تائیوان‘ واضح حروف میں لکھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے ساتھ سیاسی طور پر مربوط جزیرہ نما ملک تائیوان نے اپنا خود کا پاسپورٹ متعارف کرادیا ہے جس پر جمہوریہ چین چھوٹے حروف جبکہ تائیوان بڑے حروف میں لکھا ہوا ہے۔

تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی ، جو آئندہ جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن پر فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔

تائیوان کو 1945 میں جاپان نے چین کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہے کہ چین تائیوانی پاسپورٹ کو تسلیم نہیں کرتا اور وہ سرزمین میں سفر کرنے والے جزیرے کے شہریوں سے چینی دستاویز استعمال کرنے کی ضرورت پرزور دیتا ہے۔

Related Articles

Back to top button