بین الاقوامی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا معاہدہ، سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی منظوری طے

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن نے تمام ممالک کی پروازوں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی منظوری حاصل کر لی۔

یواے ای کی سول ایوی ایشن نے سعودی ایوی ایشن سے اس بات کی منظوری حاصل کر لی ہے جس کے مطابق امارات سے آنے والی اور جانے والی تمام ممالک کی پروازیں سعودی فضائی حدود کو حاصل کرنے کی مجاز ہوں گی۔

اس پیش رفت کے حوالے سے سعودی نیوز ایجنسی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی ایوی ایشن نے یواے ای کو تمام ممالک کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملنے کے بعد اب تمام ممالک کی پروازیں باآسانی متحدہ عرب امارات میں داخل اور روانہ ہوسکتی ہیں۔ اس سہولت سے پروازوں کے لیے یواے ای کا روٹ مختصر ہو جائے گا۔

Related Articles

Back to top button