بین الاقوامی

کورونا وائرس: مودی سرکار کی غلط پالیسیاں، بھارتی معیشت تباہی کے دہانے تک پہنچ گئی

کورونا وبا کے دوران مودی سرکار کی غلط پالیسیز اور حکمت عملی بھارتی معیشت کو تباہی کے دہانے تک لے آئیں اور بھارت کی معاشی نمو 1996 کے بعد کی بد ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رواں سال کی دوسری سہہ ماہی میں عالمی معیشتوں پر کورونا وبا کے شدید اثرات سامنے آئے تاہم بھارت مودی کے ہاتھوں تباہی کے دہانے پر آگیا اور ناقص حکمت عملی نے معیشت کا بٹہ بٹھا دیا۔

کورونا کے باعث لاک ڈائون اور معاشی سست روی کی وجہ سے بھارتی معیشت بد ترین سکڑاؤ کا شکار ہوئی۔

بھارتی حکومت کے اعدادو شمارکے مطابق رواں سال کی دوسری سہہ ماہی میں بھارت کی جی ڈی پی گروتھ منفی تیئس اعشاریہ نو فیصد رہی جو کہ انیس سو چھیانوے کے بعد کے بد ترین اعدادو شمار ہیں ، جبکہ پہلی سہہ ماہی میں بھارت کی معاشی نمو تین اعشاریہ ایک فیصد تھی۔

دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کی دوسری سہہ ماہی اپریل سے جون کے دوران بھارت کی جی ڈی پی گروتھ منفی تیئیس اعشاریہ نو فیصد رہی ، جو عالمی معیشتوں کے مقابلے میں بدترین ہے ۔

دوسرے درجے پر اسپین رہا، جس کی معاشی ترقی کی شرح منفی بائیس فیصد رہی ،، اس دوران برطانیہ کی جی ڈی پی کی شرح منفی اکیس اعشاریہ سات فیصد اور فرانس کی معاشی نمو منفی اٹھارہ اعشاریہ نو فیصد رہی۔

Related Articles

Back to top button