بین الاقوامی

امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کی امارات کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد سے بھی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر نے اہم ملاقات کی اس دوران دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران محمد بن سلمان اور جیرڈ کشنر نے اس بات کا عزم کیا کہ امریکا اور سعودی عرب خطے میں سلامتی اور بین الاقوامی امن واستحکام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔

اس اہم بیٹھک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شریک تھے۔

خیال رہے کہ بحرین کے بادشاہ کے ساتھ منامہ میں بات چیت کرنے اور اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے دورے کے اختتام کے بعد کشنر سعودی عرب پہنچے اور سعودی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

Related Articles

Back to top button