بین الاقوامی

امارات سے ڈیل کے بعد اسرائیل کی دمشق پر بمباری ، 11 افراد ہلاک

امارات سے ڈیل کے بعد اسرائیل نے دمشق پر فضائی حملے شروع کر دیئے، اسرائیلی بمباری میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

شامی دارالحکومت دمشق کے جنوب میں رات کے اندھیرے میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی، فضائی حملوں میں گیارہ افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

حملے میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ غزہ پٹی پر بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے۔

اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ پٹی پر کئی مکانات تباہ ہو گئے، رپورٹس کے مطابق علاقے میں بجلی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button